نیویارک میں بارشوں کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سیلابی پانی درجنوں گاڑیوں کو بہا لے گیا

وقت اشاعت :1اکتوبر2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، نیویارک ۔ نیویارک میں بارشوں کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سیلابی پانی درجنوں گاڑیوں کو بہا لے گیا ، شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق نیویارک  میں مسلسل بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے ۔ ہر طرف پانی ہی پانی دکھائی دے رہا ہے ۔ بارش سے سیلاب کا پانی گلیوں اور تہہ خانوں  اور سکولوں میں داخل ہو چکا ہے ۔ سیلابی پانی سب ویز سے گاڑیوں    تک کو  بہا کر لے   گیا ۔  شہر کے  سیوریج سسٹم کو  بہت حد تک   نقصان  پہنچا  ہے ۔ مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ٹرینوں کی آمد و رفت  پانی  کھڑا ہونے کے باعث معطل ہے ۔  سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔

امریکی میڈیا کے مطابق  جان ایف کینیڈی   ہوائی اڈے پر ایک ہی دن میں  تقریباً 190ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی جس سے ہزاروں مسافر ائیرپورٹ پر پھنس گئے۔حکام   کا کہنا ہے کہ   کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول  نہیں ہوئی ادھر ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ نیویارک  میں بارش موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے۔