جاپانی حکومت کی کنواری لڑکیوں کا گھر بسانے کےلئے پر کشش آفر، 7ہزار امریکی ڈالر تک ملیں گے  

وقت اشاعت :29اگست2024

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ جاپانی حکومت کی کنواری لڑکیوں کا گھر بسانے کےلئے پر کشش آفر، 7ہزار امریکی ڈالر تک ملیں گے

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق جاپانی حکومت نے شرح پیدائش میں خطرناک حد تک کمی کے بعد کنواری لڑکیوں  کی شادیاں  کرانے کے لئے پر کشش سکیم شروع کر دی ہے ۔ جاپان ٹائمز کے مطابق غیر شادی شدہ خواتین کو ٹوکیو شہر سے دیہی علاقوں میں منتقل کیا جائے گا۔ اس مقصد کےلئے انہیں دیہی نوجوانوں کےر شتوں کی آفر کی جائے گی ۔ رضا مندی کی صورت میں لڑکیوں کو سات ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے جبکہ حکومت شادی کے تمام اخراجات بھی خود اٹھائے گی ۔ رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں لڑکیوں کی تعداد کم ہو رہی ہے ۔

ٹوکیو میں خواتین کی بڑی تعداد آباد ہے ۔ اس سکیم کے بعد لڑکیوں کو دیہات میں بھی منتقل کیا جائے گا۔ اس طرح دیہات میں بھی لڑکوں کو لڑکیاں میسر آسکیں گی ۔ واضح رہے کہ جاپان اس وقت آبادیاتی چیلنجز سے گزر رہا ہے ۔ شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔ 2023 میں صرف 1.20فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ متوازن اور مستحکم آبادی کی شرح د نیا بھر میں 2.1فیصد مانی جاتی ہے ۔