امریکی بحریہ کاطیارہ بردارجہازمشرق وسطیٰ میں کیاکرنےآیا؟

وقت اشاعت :29نومبر

امریکی بحریہ کاطیارہ بردارجہازمشرق وسطیٰ میں کیاکرنےآیا؟ ایران میں سائنسدان کے قتل  کے بعد صدر روحانی کی دھمکیوں نے خطرات بڑ ھا دیئے ہیں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق سائنسدان کے قتل پر ایرانی دھمکی کے بعد امریکا اور اسرائیل ہائی الرٹ ہو گئے ہیں ۔ امریکا نے فوری ردعمل دکھاتے ہوئے طیارہ بردار جہاز مشرق وسطیٰ میں تعینات کر دیا ہے ۔ بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کی ترجمان کا کہنا ہے کہ تعیناتی کا کسی خاص خطرے سے کوئی تعلق نہیں ۔ترجمان کی اس وضاحت کے بعد بھی امریکی میڈیا حساس  حالات کی پیشگوئی کر رہا ہے ۔ اسرائیل  نے دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کو سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کر دی ہے

 ایرانی صدر حسن روحانی نے قتل کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرا دیا ہے ۔ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹویٹ داغا  کہ حکومت سےکہا ہے کہ وہ  جوہری سائنسدان کے قاتلوں اور اس کا حکم دینے والوں کوکڑی سزا دیں۔ ایرانی صدرحسن روحانی نے عوام سے خطاب میں قتل کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا  ہے۔

یہ بھی پڑھیے:القاعدہ کےسربراہ ایمن الظواہری کی موت

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے فوجی مشیر حسین دہقان نے قاتلوں کیخلاف بھرپورجوابی کاروائی کی دھمکی دی  ۔ اسی طرح اقوامِ متحدہ میں ایران کے سفیر ماجد تخت روانچی نے واقعے کوبین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ امریکی بحریہ کاطیارہ بردارجہازمشرق وسطیٰ میں کیاکرنےآیا؟

One thought on “امریکی بحریہ کاطیارہ بردارجہازمشرق وسطیٰ میں کیاکرنےآیا؟

Comments are closed.