موٹروےسانحےکےمرکزی ملزم کی گرفتاری کااعصاب شکن راؤنڈ

موٹروےسانحےکےمرکزی ملزم کی گرفتاری کااعصاب شکن راؤنڈ جاری ہے ۔ پولیس کی  ٹیموں کو فی الوقت کامیابی نہ مل سکی ۔ باپ اور دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ملزم عابد کے جائے وقوعہ سے لئے گئے نمونوں کے ڈی این اے ٹیسٹ  میچ کر چکے ہیں ۔ اس سلسلے میں ایک روز قبل ہی تمام ڈیٹا لیک ہو چکا ہے ۔ ملزم کی تصویر اور شناختی کارڈ نمبر تک سامنے آچکا ۔ مگر پھر بھی سفاک ملزم قابو نہ آسکا ۔ گرفتاری کے لئے پولیس کے جگہ جگہ چھاپے جاری ہیں ۔

واضح رہے کہ ہفتے کےر وز ملزم ریڈ کے دوران بیوی سمیت بھاگ نکلا تھا ۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ  ملزم کھیتوں کی جانب بھاگا۔  جلد ٹریس کرلیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کرانے پر 25لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا  ہے ۔  پولیس ریکارڈ کے مطابق ملز م عابد دو ہزار تیرہ میں بہاولنگر میں ماں ، بیٹی سے زیادتی کر چکا تھا۔ یوں ثابت ہوا کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور خطرناک ہے مگر موٹروےسانحےکےمرکزی ملزم کی گرفتاری کااعصاب شکن راؤنڈ ابھی جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے :پنجاب حکومت نے معاملہ خود ہی الجھا دیا  

ملزم نے  دباؤ ڈال کر صلح کے بعد کیس ختم کرایا۔ دوسری جانب اس واقعے پر  ن لیگ نے عمران خان اور عثمان بزدار سے استعفیٰ دینے کامطالبہ کیا ہے ۔ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پنجاب تباہ ہو چکاہے ۔ ٹرینی وزیراعلیٰ  کسی کام کے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی اناڑی ہیں ۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی ان کے جیسے ہیں ۔

One thought on “موٹروےسانحےکےمرکزی ملزم کی گرفتاری کااعصاب شکن راؤنڈ

Comments are closed.