بارودی سرنگیں بچھانےکاماہردہشتگرد احسان سنڑےہلاک

 بارودی سرنگیں بچھانےکاماہردہشتگرد احسان سنڑےہلاک  کر دیا گیا۔ خفیہ اطلاع پر پاکستانی فوج نے آپریشن کرتے ہوئے کمانڈر احسان کو تین ساتھیوں سمیت مار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو اہم کامیابی ملی ہے ۔  خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ خطرناک کمانڈر لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد اور کیپٹن ذبیح پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارا جانے والا دہشت گرد سکیورٹی  فورسز پر ماضی میں بھی حملے کر چکا ہے ۔ حملے کی منصوبہ بندی میں اس کا براہ راست ہاتھ ملوث تھا۔

بارودی سرنگیں بچھانےکاماہردہشتگرد احسان سنڑےہلاک

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے قریب گھڑیوم کے علاقے میں آپریشن کیا ۔ ترجمان کے مطابق احسن اللہ سنڑے ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی بھی متعدد وارداتوں میں سی ٹی ڈی پولیس کو مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:طالبان رہائی کے بعد کیا تعلیم مکمل کریں گے؟

واضح رہے کہ رواں ماہ ایک مرتبہ پھر سکیورٹی فورسز کو  بارودی سرنگ دھماکوں سے نشانہ  بنانے کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔ فورسز کی جانب سے امن دشمنوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے ۔