اسلام آباد کی سڑکوں پرپی ٹی آئی ایم پی اے عابدہ راجہ کےشوہرکاکھڑاک

ندیم چشتی، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ اسلام آباد کی سڑکوں پرپی ٹی آئی ایم پی اے عابدہ راجہ کےشوہرکاکھڑاک ۔گاڑی اوور ٹیک کرنے پر پیچھا کر کے کار سوار کو روک لیا ۔ تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی ۔ کار سوار بھی ایڈیشنل سیشن جج نکلا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر اپنی لینڈ کروزر کے آگے سے گاڑی اوور ٹیک کرنے پر سیخ پا ہو گئے ۔ کار سوار کا تعاقب کیا اور ایک پٹرول پمپ پر جا کر اسے روک لیا ۔ عابدہ راجہ کے شوہر نے باہر نکلتے ہی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شہری پر دھاوا بول دیا۔

تھپڑ ، مکے مارنے کے بعد گالیاں بھی دیتے رہے ۔ صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب کار سوار بھی اسلام آباد کی سول عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نکلے۔ جوڈیشل آفیسر جہانگیر اعوان  جان بچانے کے لئے دوسری سیٹ سے باہر کودے اور پستول نکال کر ہوائی فائرنگ شروع کر دی ۔

اس دوران عابدہ راجہ کے  شوہر چودھری خرم بھی پیچھے ہٹ گئے ۔

یہ بھی پڑھیئے:سانحہ موٹر وے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کا اعصاب شکن راؤنڈ

فائرنگ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کو پکڑ کر تھانہ سیکرٹیریٹ منتقل کر دیا ۔

لڑائی کے بعد مزید بدنامی کے ڈر سے دونوں با اثر شخصیات بیک فٹ پر آگئیں اور معاملہ رفع دفع کرانے کے لئے صلح نامہ تھانے میں پیش کردیا ۔ معاملہ تو رفع دفع ہو گیا مگر اسلام آباد کی سڑکوں پرپی ٹی آئی ایم پی اے عابدہ راجہ کےشوہرکاکھڑاک ضرور دیکھنے کو ملا۔