PAKISTAN

سکول سے واپس آتی کم سن بچیوں سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور ۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں سخت پولیس کارروائیوں کے باوجود خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کم نہیں ہو سکے

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور ۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں سخت پولیس کارروائیوں کے باوجود خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کم نہیں ہو سکے ۔ حال ہی لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک اور ہراسگی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔  جوہر ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

قائم مقام ایس پی صدر نے دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کو بتایا کہ جوہر ٹاؤن پولیس نے بی بلاک سے ملزم کو ٹریس کیا ۔ بچیاں سکول سے گھر واپس جا رہی تھیں ملزم نے دوپٹہ کھینچا چھڑ خانی اور ہراساں کیا ۔ وائرل وڈیو میں ملزم کو بچیوں کے پیچھے بھاگتے ہراساں کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، قائم مقام ایس پی صدر  نے کہا ملزم یاسین کیخلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔  عبد اللہ عمران چیمہ نے کہا خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں

Related Articles

Back to top button