Deprecated: htmlspecialchars(): Passing null to parameter #1 ($string) of type string is deprecated in /var/www/wp-includes/formatting.php on line 4724
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، سیالکوٹ : سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ جودھیوالی میں 2 سالہ بچے کی پر اسرار ہلاکت کا معاملہ حل ہو گیا۔ چچی قاتل نکلی۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ گاؤں جودھیوالی میں گزشتہ شب دو سالہ موسٰی ولد جہانگیر کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے فوری ردعمل دیا اور جائے حادثہ پر پہنچی ۔ بچے کی تلاش کے دوران گھر کے عقب سے بچے کی لاش مل گئی ۔ پولیس نے مشکوک حالات میں تفتیش شروع کی تو بچے کی چچی اور چچا پر شک ہوا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا چچی نے گھریلو جھگڑے پر بچے کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش چھت سے نیچے پھینکی تاکہ اسے حادثے کا رنگ دیا جا سکے ۔ پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ۔
Deprecated: htmlspecialchars(): Passing null to parameter #1 ($string) of type string is deprecated in /var/www/wp-includes/formatting.php on line 4724