لاہور کے علاقے ڈیفنس میں لیڈی ڈاکٹر قتل

وقت اشاعت :29ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں لیڈی ڈاکٹر قتل  ، پولیس نے ابتدائی رپورٹ  واقعے کو مشکوک قرار دے دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے  مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں جواں سالہ لیڈی ڈاکٹر کو گولیاں مار دی گئیں ۔  فائرنگ کا واقعہ  ڈیفنس سیکٹر اے   میں شا م کے وقت پیش آیا   ۔ مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ ان کے والد  کا کہنا ہے کہ  ان کی بیٹی کو ڈکیتی مزاحمت پر مارا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق واردات میں کچھ شکوک پائے جاتے ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق عجلت میں اس واردات کو ڈکیتی مزاحمت قرار دیا گیا ہے جبکہ ابھی تفتیش ہونا باقی ہے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے ہیں ۔ ڈاکٹر خولہ سی ایم ایچ میں تعینات تھیں اور ڈیوٹی سے واپس اپنی دوست کے گھر جارہی تھیں ۔ پولیس نے فی الوقت واردات کی تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم ابتدائی رپورٹ میں اس واردات کو ڈکیتی مزاحمت  کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہ