ملزم ظاہر جعفر کے والد نےنور مقدم کی لاش ٹھکانے لگانے کی یقین دہانی کرائی ، بیٹے کو حوصلہ دیا

وقت اشاعت :12ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ ملزم ظاہر جعفر کے والد نےنور مقدم کی لاش ٹھکانے لگانے کی یقین دہانی کرائی ، بیٹے کو حوصلہ دیا ، کیس کے چالان کی مندرجات سامنے آگئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق نورمقدم قتل کیس کا چالان عدالت پیش  کر دیا گیا۔ عدالت میں جمع کرائے گئے  چالان کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے  اعترافی   بیان دیدیا۔ ڈی این اے رپورٹ  میں   مقتولہ سے زیادتی ثابت ہوگئی۔ملزم نے  نور مقدم کو قتل کرکے سر دھڑ سے الگ کردیا۔ملزم ظاہر جعفر نے بیان دیا کہ  نور نے شادی انکار کیا تو اسے کمرے میں بند کردیا۔والد کو قتل سے متعلق  بتایا تو والد  نے کہا کہ  گھبرانے کی ضرورت   نہیں ۔  ہمارے بند ے آرہے ہیں  اور لاش کو ٹھکانے لگا دیں گے۔ چالان کے مطابق   پولیس کو بروقت اطلاع دینے سے  نور    کی زندگی بچ سکتی تھی۔ظاہر جعفر کے والد نے    قتل میں بیٹے کی مدد کی۔