یوم آزادی پر اسلام آباد میں کینیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر سے بھی ٹک ٹاکر عائشہ جیسا سلوک ، مشاہد حسین کا بڑا انکشاف

وقت اشاعت :03ستمبر2021

ندیم چشتی ،دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ یوم آزادی  پر اسلام آباد میں کینیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر سے بھی ٹک ٹاکر عائشہ جیسا سلوک ، مشاہد حسین کا بڑا انکشاف  سامنے آگیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق اسلام آباد کے لیک ویو پارک  میں جشن آزادی کے روز ٹک ٹاکر عائشہ طرز کے واقعے کاا نکشاف ہوا ہے ۔ اس روز کینیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر سے بدسلوکی کی گئی ۔ انکے بال نوچے گئے جبکہ لڑکو ں کے ہجوم نے ان سے نازیبا حرکات کی کوشش کی ۔

یہ انکشافات کئے ہیں سینیٹر مشاہد حسین سید نے ، جنہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں سب کچھ بیان عیاں کر دیا۔ جمعرات کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا ۔ دوران اجلاس سینیٹر مشاہد حسین سید نے شرکا کو بتایا کہ یوم آزادی والے دن ہی کینیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر سے بدسلوکی کی گئی ہے ۔

اس واقعے کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ مشاہد حسین نے بتایا کہ کینیا کی سفارتی افسر کے ساتھ ایک ڈرائیور اور ایک ساتھی بھی تھا ۔ لوگوں نے ان کے ساتھ ہاتھا پائی کی ۔ خواتین کےساتھ یہ سلوک نا قابل برداشت ہے ۔کینیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر نے خود ان کو ساری روداد بھی سنائی ہے ۔  اس موقع پر انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ خواتین کا پارکس میں داخلہ بند نہیں کیا جا سکتا۔  نہ ہی ان کے لئے مخصوص اوقات رکھی جا سکتے ہیں ۔ خواتین پر پابندی کے بجائے مردوں کو کنٹرول کرنا ہوگا۔