امریکہ میں سمندری طوفان آئیڈا نے نظام زندگی مفلوج کر دیا، حادثات میں 30ہلاکتیں

وقت اشاعت :3ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ امریکہ میں سمندری طوفان آئیڈا   نے نظام زندگی مفلوج کر دیا، حادثات میں 30ہلاکتیں   اب تک رپورٹ ہو چکی ہیں ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق امریکا کو ایک اور بدترین طوفان کا سامنا ہے ۔  آئیڈا نامی طوفان سے بڑی تباہی ہوئی ہے ۔ موسلادھاربارشوں نےنیویارک اور نیوجرسی  کا نقشہ بدل دیا۔سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔درجنوں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔ائیرپورٹ اور ریلوے اسٹیشن تالاب بن گئے۔متعد ریاستوں میں  ہوائی بگولوں نے بھی تباہی مچارکھی ہے۔ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی جا چکی ہے ۔

نیویارک کے مصروف ترین  ریلوے اسٹیشن میں پانی بھرگیا۔جس سے ٹرین سروس بندکرنی پڑ گئی۔ائیرپورٹ بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔ ادھر نیوجرسی اور میری لینڈ میں بھی سیلابی صورتحال  کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ پنسلوانیا  کےدریامیں پانی کی سطح صرف آٹھ گھنٹے میں 12فٹ تک بلند ہوگئی۔رہائشی عمارتیں سیلابی پانی سے بھرگئی ہیں۔کشتیوں کےذریعےلوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاجارہاہے۔لوزیانا میں لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہیں۔حکام کاکہناہےکہ بجلی کا یہ بریک ڈاؤن ایک ماہ تک رہ سکتاہے۔