شادی سے قبل شوہر کے کلاس فیلو کے ساتھ ڈیٹنگ کرتی رہی ، ماڈل صحیفہ جبار

وقت اشاعت :23دسمبر2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ شادی سے قبل شوہر کے کلاس فیلو کے ساتھ ڈیٹنگ کرتی رہی ، ماڈل صحیفہ جبار  نے ایک انٹرویو میں اپنے سابق بوائے فرینڈز کی تفصیلات بتا دیں ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل ان کے تعلقات شوہر کے کلاس فیلو سے تھے ۔ ہم دونوں  ملاقاتیں بھی کرتے رہے اور ایک دوسرے کے اچھے دوست رہے ۔ یہ انکشاف انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں کیا جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی یادیں شیئر کیں اور اپنے ازدواجی تعلقات اور دوستی کے بارے میں بات کی ۔ صحیفہ جبار نے کہا کہ شادی سے قبل شوہر کے کلاس فیلو کے ساتھ کئی مرتبہ ڈیٹنگ چلتی رہی ۔ اچھے تعلقات تھے مگر اس نے بے وفائی کی جس کے بعد رابطہ ختم ہو گیا۔

شوہر کے کلاس فیلو لڑکے نے انکا دل توڑا:اداکارہ

اداکارہ نے مزید کہا کہ شوہر کے کلاس فیلو لڑکے نے انکا دل توڑا۔ وہ غم میں ڈوبی رہیں ۔ ایک سال تک یہ غم ان کے ساتھ ساتھ رہا۔ صحیفہ جبار نے یہ بھی بتایا کہ وہ  متعدد بوائے فرینڈز رکھ چکی ہیں ۔ اپنے متعدد بوائے فرینڈز کی شادیوں میں جا چکی ہیں لیکن ان کی شادی میں کوئی نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے سابق دوستوں نے ان کی شادی کے  بعد شادیاں کیں ۔

ماڈل و اداکارہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ تمام  سابق بوائے فرینڈ کی بیویوں کے مقابلے زیادہ خوبصورت بھی ۔ایک بوائے فرینڈ  کی شادی کا قصہ بتاتے ہوئے صحیفہ جبار نےکہا کہ وہ ایک بوائے فرینڈ کی شادی میں گئیں اور انہیں  گلے لگا کر مبارکباد دی ۔ واضح رہے کہ صحیفہ جبار نے 6 دسمبر 2017 کو  پرانے دوست خواجہ خضر حسین سے شادی کی تھی جبکہ  ان کی شادی کو 7 سال ہوچکے ہیں۔