معاشی میدان سے بڑی خبریں آنے لگیں ،سعودی کمپنی نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

وقت اشاعت :13دسمبر2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ معاشی میدان سے بڑی خبریں آنے لگیں ،سعودی کمپنی نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  سعودی کمپنی” آرامکو “کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی خبر نے معاشی ماہرین کی توقعات کو بھی پورا کر دیا ہے ۔   آرامکو نے گیس اینڈ آئل کمپنی  پاکستان کے 40 فیصد حصص خرید لیے ،معاہدے پر دستخط سعودی عرب کے شہر دہران میں ہوئے .آرامکو ڈاؤن اسٹریم کے صدرمحمد  القحطانی   نے معاہدے کو  آرامکو کی  توسیعی حکمت عملی  کاحصہ  قرار دیاہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ آرمکو کو پاکستان میں اپنی مصنوعات متعارف کر انے  کیلئے مزید مواقع ملیں گے۔

آرامکو ڈاؤن اسٹریم کے صدرمحمد  القحطانی نے گوپاکستان کے ساتھ معاہدے کوخوش آئند قراردیتے ہوئے مزید  کہا کہ  معاہدہ  آرامکو کی ڈاون اسٹریم توسیعی حکمت عملی  کاحصہ ہے۔ اس سے پاکستانی معیشت کو بھی سنبھالا ملے گا۔ ادھر معاشی ماہرین نے اس بھاری سرمایہ کاری کو ملکی معیشت کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا ہے ۔ کئی سال سے سرمایہ کاری کا گراف نیچے جانے کے بعد ایک بڑی سعودی کمپنی کی جانب سے پاکستانی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا عمل دیگر عالمی سرمایہ کاروں  کو بھی اپنی جانب راغب کرنے کا سبب بنے گا۔