دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق قومی کرکٹ ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل سکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا۔ بنگلادیش کے ہاتھوں تاریخی شکست پرانہوں نے کہا کہ ایک سیریز اگر خراب جائے تو کھلاڑیوں کی صلاحیت پر شک نہیں کیا جا سکتا۔ البتہ اگر کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری نہ آئی تو سکواڈ میں بڑی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جلد بازی میں کسی کرکٹر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کریں گے ،کوئی بھی کھلاڑی راتوں رات اپنی کارکردگی صفر نہیں کرا سکتا اس لئے ہمیں تحمل سے کام لینا ہوتا ہے ۔ بعض اوقات ایک کھلاڑی عمدہ کھیلتے کھیلتے آؤٹ آف فارم بھی ہو جاتا ہے ۔ برے دن آتے ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ کھلاڑی کی صلاحیتوں پر شک ہے ۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ناکامی پر اپنے سکواڈ کا دفاع کیا مگر ساتھ ہی ٹیم میں تبدیلیوں کا بھی اشارہ دے دیا۔