کیربیئن پریمیئرلیگ کے شیڈول کا اعلان

کورونا کے حملے کم ہونے کے بعد دنیا بھر میں کرکٹ بحال ہونے کی امید جاگی ہے ۔ اس تناظر میں  ویسٹ انڈین بورڈ نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے  کیربیئن لیگ کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کیئربیئن لیگ   میں آئی سی سی کے وضع کردہ قوانین کا مکمل خیال رکھا جائےگا۔ سی پی ایل 18 اگست سے 10 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے 23 میچز برائن لارا کرکٹ اکیڈمی اور 10 میچز کوئینز پارک اوول پورٹ آف اسپین  میں کھیلے جائیں گے ۔

یہ خبر بھی پڑھیئے: سات سیکنڈز میں حریف ڈھیر

لیگ کے دونوں سیمی فائنلز 8 ستمبر کو ہونگے جبکہ فائنل 10 ستمبر کو کھیلا  جائے گا۔ سی پی ایل میں 2پاکستانی کرکٹرز سہیل تنویر اور آصف علی  ایکشن میں نظر آئیں گے ۔