پہلے میچ کا حساب برابر۔۔انگلینڈ فاتح

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 113رنز سے شکست دے  کر پہلے ٹیسٹ کی سیریز کا بدلہ لے لیا اور یوں سیریز ایک ، ایک سے برابر ہو گئی  ۔ تفصیلات کے مطابق کھیل کے آخری روز بین سٹوکس کا بلا خوب گھوما۔ انہوں نے  ٹیسٹ میچ کو ٹی ٹوینٹی بنا دیا اور جارحانہ  بلے بازی کرتے ہوئے 57رنز پر 78رنز جڑ دیئے  اور آؤٹ نہیں  ہوئے۔ انگلینڈ نے یوں 129رنز بنائے اور اس  کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے ۔  انگلستان کی ٹیم نے  اننگز ڈکلیئر  کر کے ویسٹ انڈیز کو 312 رنز کا ہدف دیا ۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کے  بلے باز انگلش بالروں کو کھل کر نہ کھیل سکے ۔ باہر جاتی گیندوں کا سامنا کرنے سے ہچکچاتے رہے اور غلط شارٹس کھیل کر ایک کے بعد ایک  کھلاڑی پویلین جا کر بیٹھتا رہا۔ پوری ٹیم 198رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔

انگلینڈ کی طرف سے کرس براڈ نے 3 اورکرس واکس،ڈوم بیس اور بین سٹوکس نے 2،2وکٹیں حاصل کیں ،

پہلی اننگ میں 176،دوسری میں 78ناٹ آؤٹ رنزبنانے بین سٹوکس  میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔