شادی کریں مگر سونا کہاں سے آئے گا ۔۔

پاکستان میں سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ کراچی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں1600روپے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ یوں سونے کی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 250روپے کا ہوگئی ۔

دس گرام سونے کی قیمت 1317 روپے بڑھ گئی یوں اگر دس گرام سونا خریدنا ہو تو  95 ہزار379 روپے ادا کرنا ہونگے ۔

پاکستان میں سونا مہنگا ہونےسے سفید پوش طبقے کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ 

لاہور کی صرافہ مارکیٹ میں سپر لیڈ نیوز کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق دکانداروں نے بڑھتی قیمت پر تشویش کا اظہا رکیا ہے ۔ دکانداروں نے بتایا کہ  مہنگے ریٹس کے باعث  خریداروں کا رش بہت کم ہے ۔

شادی بیاہ کے لئے لوگ زیادہ تر آرٹیفشل جیولری کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ بعض صارف  پاکستانی جیولری پر سونے کا پانی چڑھا کر استعمال کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔  ایک دکاندار نے بتایا کہ  گاہگ نہ ہونے کے باعث مصنوعی جیولری کا کام شروع کرنے پر مجبور ہیں ۔

دکانداروں کے مطابق سونے کے زیورات کے گاہگ نہ ہونے کے برابر ہیں

بعض تاجروں نے  حکومتی پالیسیوں کو  کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  حکومت مہنگائی پر کنٹرول  کرنے میں ناکام ہے ۔ یہی وجہ کہ  مہنگائی میں  پسے عوام کی قوت خرید کم ہو چکی ہے ۔

سونا خریدنا انتہائی مشکل ہے ۔لوگ شادیوں میں   سونے کے زیورات خریدنے سے گریز کر رہے ہیں ۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی بازار میں سرمایہ کاروں کی جانب سے سونےکی خریداری  کا رجحان بڑھ رہا ہے

  اس ہفتے  عالمی مارکیٹ میں سونا خریدنے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ سونے کی قیمتوں کے اثرات عالمی سطح پر واضح ہیں ۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر فی اونس مہنگا ہوکر 1319ڈالر ہو گیا ہے