محض 7سیکنڈز میں حریف ناک آؤٹ

امریکا میں ویمن لائٹ فلائی ویٹ باکسنگ مقابلے میں امریکا کی سینیسا ایسٹراڈا نے  ریکارڈ بنا دیا ہے ۔ سینیسا نے اپنی حریف کو صرف سات سیکنڈز میں ناک آؤٹ کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق اس مقابلے کو دیکھنے کے لئے سینکڑوں شائقین سٹیڈیم میں جمع تھے ۔  میچ شروع ہوتے ہی سینیسا نے حریف کو پریشان کر دیا۔

تابڑ توڑ گھونسے جڑ دیئے  یوں محض سات سیکینڈز میں ہی  ہم وطن امریکی حریف ڈھیر ہوگئی ۔ یوں سینیسا نے اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے  ویمن باکسنگ  کا تیز ترین ناک آؤٹ اپنے نام کرلیا ۔

 میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی باکسر نے کہا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ ان کی حریف اس قدر آسان ٹارگٹ ثابت ہونگی ۔

انہوں نے کہا کہ اس میچ  کے لئے انہوں نے سخت محنت کی تھی ۔ سینیسا نے آئندہ بھی  ایسی ہی کارکردگی کا عزم ظاہر کیا ہے  ۔