شہباز شریف کی ملکی سیاست میں واپسی

کورونا کو شکست دینے کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی ملکی سیاست میں  واپسی ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں شہبازشریف کی گھر جا کر عیادت کی ۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما میڈیا سے گفتگو کرنے آئے اور حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

شہباز شریف نے کہا  ملک مسائل میں کی پھنس چکا ہے ۔ ملکی تاریخ میں کبھی اتنے مسائل کا سامنا نہیں ہوا۔ گندم اور پٹرول کی بدترین قلت ہے ۔ سرکاری آٹا کھانے  کے ہی قابل نہیں ۔  موجودہ حکومت عوام سے روٹی کا  نوالہ بھی چھین رہی ہے ۔

شہبازشریف نے کہا اپوزیشن کی مشترکہ رہبر کمیٹی کا اجلاس بلا رہے ہیں جس  میں اے پی سی  پر حتمی مشاورت ہوگی ۔  اپوزیشن متحد ہے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کےلئے تیار ہے ۔

حکومت کو مہلت نہیں دی جاسکتی:فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نےکہا  حکومت کو مزید مہلت نہیں دی جاسکتی ۔  ملک مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔  رہبر کمیٹی کے اجلاس میں  اے پی سی پر مشاورت ہوگی ۔

پیپلز پارٹی سے رابطے ہیں ۔ بلاول سے بھی جلد ملاقات ہوگی ۔ انہوں نے کہا کسی صورت اس حکومت کو چلنے نہیں دیں گے ۔