ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.3ارب ڈالر تک جا پہنچا، مہنگائی کی شرح ساڑھے آٹھ فیصد ، ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری

وقت اشاعت :29ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.3ارب ڈالر تک جا پہنچا، مہنگائی کی شرح ساڑھے آٹھ فیصد ، ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی ۔،

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ملک میں ایک مرتبہ پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ ہو گیا۔ اس طرح یہ خسارہ 2.3ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے ۔ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کی رو سے  ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 10.4 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ نان ٹیکس آمدنی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی جبکہ مہنگائی کی شرح  8.4فیصد رہی ۔رپورٹ کے مطابق  برآمدات میں 35.4 فیصد اور درآمدات میں 67.8 فیصد اضافہ ہوا۔

ایف بی آر محصولات میں 42.3 فیصد اضافہ، نان ٹیکس آمدنی میں 49.6 فیصد کمی ہوئی ۔ زرعی شعبے کو دیئے قرضوں میں 7.5 فیصد اضافہ بھی دیکھنے میں آیا  ہے ۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 32 کروڑ ڈالر سے زائد رہے ۔