کابل یونیورسٹی میں طالبات کےداخلےپرپابندی نہیں ،ہم نے صرف اسلامی ماحول آنے تک خواتین کو گھر پر رہنےکاکہاہے

وقت اشاعت :29ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کابل ۔ کابل یونیورسٹی میں طالبات کےداخلےپرپابندی نہیں ،ہم نے صرف اسلامی ماحول آنے تک خواتین کو گھر پر رہنےکاکہاہے، چانسلر کاموقف سامنے آگیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کابل یونیورسٹی میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ نئے چانسلر محمد اشرف غیرت  نے طالبان قیادت کی ہدایات کی روشنی میں حکم نامہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق کابل یونیورسٹی میں کوئی طالبہ یا خاتون اساتذہ اندر داخل نہیں ہو سکے گی ۔

نیویارک ٹائمز نے اس خبر کو فالو کیا اور شہ سرخیوں میں جگہ دی تو چانسلر محمد اشرف غیرت نے ٹویٹ کر دیا۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ نیویارک ٹائمز نے ان کے  بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ انہوں   نے یہ نہیں کہاکہ  وہ خواتین کو کبھی یونیورسٹی یا کام پر جانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔وقتی طور پر خواتین  کو گھر میں رہنے کا کہا گیا ہے تاکہ یونیورسٹی میں اسلامی ماحول تشکیل دے سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی اسلامی طرز کا ماحول تشکیل پا جائے گا لڑکیوں  کو آنے کی اجازت ہوگی ۔ واضح رہے کہ کابل یونیورسٹی میں سینکڑوں طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ خاتون اساتذہ بھی  فرائض سر انجام دے رہی ہیں ۔