آصف زرداری پاکستان کی قیادت کرنے والا کرپٹ ترین شخص تھا، عمران خان کا واشنگٹن پوسٹ میں مضمون

وقت اشاعت :28ستمبر2021

 دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، واشنگٹن ڈی سی ۔ آصف زرداری پاکستان کی قیادت کرنے والا کرپٹ ترین شخص تھا، عمران خان کا واشنگٹن پوسٹ میں مضمون، لکھا نواز شریف بھی ایسا ہی تھا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں خصوصی مضمون لکھا ہے ۔ انہوں نے ملکی کرپشن کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آصف زرداری پاکستان کا کرپٹ ترین سربراہ تھا۔ کرپشن کے ریکارڈ توڑے گئے ۔ نواز شریف بھی کسی سے کم نہیں تھا۔ انہوں نے لکھا کہ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ نے بھی بہت کرپشن کی اور ملکی سرمایہ باہر منتقل کیا۔ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر طالبان کی کھلے عام حمایت کی اور واضح کیا کہ دنیا نے اگر طالبان کو قبول نہ کیا تو افغانستان میں انسانی بحران کا خدشہ ہے ۔ اب کوئی راستہ نہیں افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنا ہی ہوگا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ امریکی کانگریس کی جانب سے افغانستان میں نقصان کاالزام پاکستان پر لگائے جانے پرحیرت ہے۔کیا تین لاکھ افغان سیکورٹی فورسز کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا سکتا ہے؟  حقیقت تسلیم کرنے کے بجائے افغان اورمغربی حکومتوں نے پاکستان پر الزام لگایا۔بھارت کے ساتھ  مل کرجعلی خبریں چلاتے رہے۔ نئی افغان حکومت کے ساتھ تعاون کیاجائے