ترک وزیرخارجہ کادورہ پاکستان بغیروجہ بتائےملتوی

وقت اشاعت:2گھنٹے قبل

دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ ترک وزیرخارجہ کادورہ پاکستان بغیروجہ بتائےملتوی کر دیا گیا ہے ۔ ترکی نے اس حوالے سے باضابطہ آگاہ کر دیا مگر وجہ نہ بتائی ۔ سفارتی حلقوں میں سوالات اٹھنے لگے۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ میوشچاولو نے اسی ہفتے اسلام آباد آنا تھا۔ انہیں دورے کی دعوت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نےدے رکھی تھی ۔ ذرائع کے مطابق یہ دورہ اچانک ملتوی کیا گیا ہے مگر ترک حکام نے وجہ بھی نہیں بتائی ۔

یہ بھی پڑھیے

دفتر خارجہ کے ذرائع نے سپر لیڈ نیوز کو بتایا کہ ترک وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان بعض ناگزیر وجوہات کی بناپر ملتوی کر دیاگیا ہے۔ شاید اس کی وجہ فرانسیسی گستاخانہ خاکوں پر ردعمل اور بدلتی صورتحال ہے ۔ دفتر خارجہ کے حکام کے مطابق دورہ ملتوی ہونے میں کوئی خاص  منفی پیغام نہیں ۔بظاہر خاکے ہی وجہ ہوسکتے  ہیں  اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ رابطے میں ہے ۔  یہ دورہ منسوخ نہیں ہوا ۔ مستقبل قریب میں دورے کی تاریخ سامنے آسکتی ہے ۔ پاکستان اور ترکی کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں۔ دفتر خارجہ کے حکام کے مطابق یہ باہمی تعلقات مستقبل میں مزید وسعت اختیار کرنے والےہیں۔ترک وزیرخارجہ کادورہ پاکستان بغیروجہ بتائےملتوی ہونے پر دفتر خارجہ کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔