فرانس میں حالات کشیدہ،سکیورٹی ہائی الرٹ

40منٹ قبل

فرانس میں حالات کشیدہ،سکیورٹی ہائی الرٹ  کر دی گئی۔ گستاخانہ خاکوں کےبعد اہم عمارتوں  پر بھی پہرےلگ گئے ۔ دوسری جانب دنیا بھرمیں احتجاج بھی جاری ہے۔

سپرلیڈ نیوز کےمطابق گستاخانہ خاکوں کی حمایت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو مسلسل تنقید کا سامنا ہے۔ گستاخانہ خاکوں پر میکرون کےبیان کے بعد فرانسیسی مسلمان مشتعل ہیں جبکہ دائیں بازو کی جماعتیں بھی سڑکوں پر نکل آئی ہیں ۔مختلف شہروں میں منگل  کے روز سینکڑوں افراد نے ریلیاں نکالیں ۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق فرانسیسی صدر اس وقت شدید دباؤ میں ہیں۔ گستاخانہ خاکوں نے پورے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بعض سیاستدانوں کے دباؤ کے نتیجے میں فرانس میں دہشت گردی کے خلاف مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔ اگرچہ فرانسیسی سیاستدانوں کی اکثریت اس فیصلے سے متفق دکھائی نہیں دیتی ۔مسلم اکثریتی آبادی میں پکڑ دھکڑ کےبعد حالات مزید کشیدہ ہو گئےہیں ۔ جس کی وجہ سے مظاہرے پھوٹنے کے خدشات بڑھ رہےہیں ۔ اسی تناظر میں پیرس میں ہائی الرٹ ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

دوسری جانب کویت ،اردن  اور قطر کے بعد، سعودی عرب اور  مصرمیں بھی بائیکاٹ فرانسیسی مصنوعات کی مہم تیز ہوگئی ۔بنگلہ دیش اور فلسطین میں فرانس کیخلاف  مظاہرے کیے گئے۔

ترک صدر نے یورپی رہنماؤں سےفرانسیسی صدر کے اینٹی اسلام ایجنڈے کو ختم کروانے کا مطالبہ کردیا۔ اردوان نے فرانسیسی ہم منصب کو دوبارہ آڑھے ہاتھوں لیا اور انہیں دماغی علاج کا مشورہ دیا۔ حکومت پاکستان نے بھی فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔

One thought on “فرانس میں حالات کشیدہ،سکیورٹی ہائی الرٹ

Comments are closed.