دہشتگردسرخ بیگ میں بارودبھرکرلایااور مدرسےمیں دھماکہ کردیا

2گھنٹے قبل

دہشتگردسرخ بیگ میں بارودبھرکرلایااور مدرسےمیں دھماکہ کردیا ۔ پشاور دھماکے میں ٹائم ڈیوائس اور4سے5کلو بارودی مواد کا استعمال ہوا۔

سپر لیڈ نیوزکے مطابق پشاور کی دیرکالونی میں مدرسےکو دہشت گردوں نے ٹارگٹ کیا ہے ۔ 8افراد جاں بحق جبکہ 110زخمی ہوگئے ۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 95افراد زیر علاج ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کیلئے  ٹائم ڈیوائس ، بارودی مواد  اور  چھروں کا استعمال کیا گیا ۔

سکیورٹی حکام کے مطابق مدرسے پر حملے سے متعلق مخصوص  الرٹ جاری نہیں کیا گیا تھا۔ شواہد اکٹھے کرنے کیلئے پولیس  نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا ہے ۔ ترجمان کے پی حکومت نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گرد وں کی کارروائی کے حوالے سے نیکٹا نے الرٹ جاری کر رکھا تھا۔ لیکن مدرسے پر حملہ انوکھی طرز کا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

آئی جی خیبرپختونخوا  نے کہا کہ ہزار وں مدارس کو سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔ جن مدارس کو خصوصی  خطرات ہیں وہاں گارڈز تعینات کئے گئے ہیں ۔ شہر میں کئی بڑے حملے ناکام بنائے ہیں لیکن پھر بھی چھوٹے موٹے واقعات ہوتے رہتے ہیں ۔واقعے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کر لیا گیا ۔

پشاور میں دہشت گردی پر صدر ، وزیراعظم اور ملکی سیاسی قیادت نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے پانچ لاکھ اورزخمیوں کیلئے 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا ایجنڈا ناکام رہے گا۔ دیگر سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے حکومت اقدامات کرے ۔