تم گلگت میں پھرکٹھ پتلی جماعت کوکھڑاکر رہےہو،بلاول

23منٹ قبل

تم گلگت میں پھرکٹھ پتلی جماعت کوکھڑاکر رہےہو،بلاول کےخدشات سامنے آگئے ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے پندرہ نومبر تک گلگت میں ہی قیا م کا اعلان کردیا۔

گلگت میں عوامی اجتماع سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ  تبدیلی کےنام پر تباہی پھیل چکی ہے۔ گلگت الیکشن اقتدار نہیں عوام کے مستقبل کا سوال ہے۔پندرہ نومبر تک  یہی ہوں کسی کو آپ کے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا۔ ساری قوتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ عوام کا جوش اور جذبہ دیکھو۔ تم کٹھ پتلی جماعتوں کو کھڑے کررہے ہو ۔

خبردار کرتا ہوں کہ دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے۔  اگر ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام کیساتھ اسلام آباد جائیں گے۔ تم گلگت میں پھرکٹھ پتلی جماعت کوکھڑاکر رہےہو،بلاول کےخدشات کے بعد پیپلز پارٹی کے دیگر سیاسی رہنماؤں نےبھی ایسے ہی خدشات کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

یہ بھی پڑھیے:حکومت کو بڑا دھچکا ، جسٹس قاضی فائز کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار

دوسری جانب شیری رحمان  نےکہا ہے کہ پارلیمان کو بے توقیر کر کے بلڈوزر کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔ سب نے فیٹف کی قانون سازی پر حکومت نے تعاون کیا مگرنااہل سرکار گرے لسٹ پر موجود ہوتے ہوئے  جشن منا رہی ہے ۔