ایران کےساتھ قریبی تعلق رکھنےپروینزویلا پربھی پابندیاں

 ایران کےساتھ قریبی تعلق رکھنےپروینزویلا پربھی پابندیاں  لگا دی گئیں ۔ امریکا  نے اسنیپ بیک کے تحت ایران پر لگائی گئیں پابندیوں کی دوبارہ بحالی کا اعلان کر دیا۔

دی سپر لیڈ کے مطابق ا سنیپ بیک کے تحت  امریکا نے ایرانی وزارتِ دفاع پر پابندی عائد کی ہے ۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے میڈیا بریفنگ میں بتایاکہ تہران کیساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے پر وینزویلا کے صدرنکولس پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ نکولس کسی شراکت دار ملک کےساتھ دفاعی تعاون کامعاہدہ نہیں کر سکیں گے ۔

امریکی وزیردفاع نے بھی ایران کوکھر ی کھر ی سنا دیں ۔ انہوں نے کہا کہ  مستقبل میں ایرانی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیارہیں۔ایران نے اگر یہی دھمکی آمیز رویہ رکھا تو اسے بھاری قیمت چکانا ہوگی ۔ امریکا نے ایران اور شمالی کوریا کے باہمی تعاون پر بھی تشویش کا اظہار کیاہے۔

یہ بھی پڑھیئے:امریکا نے ایک انقلابی خاتون کو کھو دیا

واضح رہے کہ امریکا گزشتہ ہفتے سےایران پر  مرحلہ وار نئی پابندیاں عائد کر رہا ہے ۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا خطے میں فساد بھڑکا رہا ہے ۔ پابندیوں سے ڈرنے والے نہیں ۔ایران کےساتھ قریبی تعلق رکھنےپروینزویلا پربھی پابندیاں ہمارے تعلقات متاثر نہیں کرسکتیں۔