امریکامیں اظہاررائےکی آزادی خطرےمیں پڑگئی

امریکامیں اظہاررائےکی آزادی خطرےمیں پڑگئی  ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ نے عدالتی ریمارکس کو بھی مسترد کر دیا اور چینی ایپ وی چیٹ پر پابندی کا اعلان کر دیا۔

سُپر لیڈ نیوز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے ۔۔جب امریکی عدالت نے اظہار رائے کی آزادی پر عمل کرنے  حکم جاری کیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق چینی ایپ وی چیٹ پر پابندی لگوا کر دم لیں گے۔

امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پابندی ملکی قومی سلامتی کیلئے ضروری ہے ۔۔اور جلد  ہی یہ عدالتی احکامات غیر موثرہوجائیں گے۔ امریکی عدالت نے حکومت کو چینی ایپلی کیشن پر پابندی عائد کرنے سے روک دیا تھا۔ امریکی مجسٹریٹ نے اپنے فیصلے میں کہاکہ۔۔ چینی ایپلی کیشن امریکا کی آزادی اظہار  رائے سے متعلق پہلی ترمیم پر سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہے۔امریکا ایک آزاد ملک ہے یہاں کام کرنےوالوں اور رہنے والوں کو مکمل آزادی ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:ایران کےساتھ قریبی تعلق رکھنےپروینزویلا پربھی پابندیاں

وی چیٹ کے صارف امریکی شہری نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایپلیکیشن پر پابندی کے حکم کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔صارف نے موقف اختیار کیا کہ امریکامیں اظہاررائےکی آزادی خطرےمیں پڑگئی  ہے ۔ قومی سلامتی کی آڑ میں سوشل میڈیا ایپ پر پابندی بلاجواز ہے ۔