برطانیہ سےمجرموں کےتبادلےکےمذاکرات ہوچکےہیں،شہزاداکبر

دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ برطانیہ سےمجرموں کےتبادلےکےمذاکرات ہوچکےہیں،شہزاداکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ آپس میں قیدی حوالے کرنے پر بات چیت کورونا سےپہلے ہی فائنل ہو چکی تھی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبرنے کہا  کہ برطانیہ کے ساتھ ملزموں  کے تبادلے کے معاملے پر مذاکرات  مثبت رہے ہیں ۔ برطانیہ نے واضح کیا ہے کہ ان کے  قوانین اس بات کی اجازت نہیں دیتےکہ۔۔ وہ  سزا یافتہ شخص کو اپنے ملک میں رہنے دیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ  نواز شریف کا کیس اسحاق ڈار اور حسین نواز سے مختلف ہے۔ نوازشریف سزا یافتہ ہیں تاہم اسحاق ڈار اور حسین نواز کو سزا نہیں ہوئی۔ ہم نے تو  تحفظات کے باوجود انہیں باہر جانے کی اجازت دی تھی ۔ لیکن انہوں نے لندن میں بیٹھ کر سیاست چمکانا شروع کر دی ۔ برطانیہ سےمجرموں کےتبادلےکےمذاکرات ہوچکےہیں،شہزاداکبر نے مزید کہا کہ جلد نوازشریف کے حوالے سے برطانیہ سے دوبارہ رابطہ کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیئے:نوازشریف کی تقریر کے وہ حصے جس کی آڈیو بند کرنا پڑی

اس موقع پر شہزاد اکبر نے اپوزیشن کی اے پی سی پر بھی نکتہ چینی کی ۔ انہوں نےکہا کہ حزب اختلاف کا ایجنڈا بری طرح ناکام ہوگا۔

One thought on “برطانیہ سےمجرموں کےتبادلےکےمذاکرات ہوچکےہیں،شہزاداکبر

Comments are closed.