SUPER LEADS

امریکا کا وینزویلا پر حملہ، صدر،اہلیہ سمیت گرفتار، دفاعی نظام مفلوج

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کراکس ۔ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کر دیا ہے ۔ کئی ریاستوں پر فضائی حملےکئے گئے جس سے اہم فوجی تنصیبات کو نقصان ہوا ہے

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کراکس ۔ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کر دیا ہے ۔ کئی ریاستوں پر فضائی حملےکئے گئے جس سے اہم فوجی تنصیبات کو نقصان ہوا ہے ۔ وزارت دفاع کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی ۔۔ امریکی طیاروں نے دارالحکومت پر بھی نچلی پروازیں کی ہیں جس سے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ۔ صدر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ممکنہ طور پر کہا جارہا ہے کہ امریکی فورسز نے انہیں اپنے تحویل میں لیا ہے اور ساتھ لے گئے ہیں ۔

امریکی صدر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مادورو کو اہلیہ سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ آپریشن کے دوران وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کیا گیا ہے ۔ یہ آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کرہوا ہے ۔ دوسری جانب کولمبیا اور کیوبا نے امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی جرم قرار دیا ہے ۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے ۔ کیوبا کے صدر نے جاری بیان میں کہا کہ  وینزویلا پر امریکا کی جانب سے کیے گئے مجرمانہ حملے کے خلاف بین الاقوامی برادری کے فوری ردِعمل آنا چاہیے ۔ ادھر روس نے بھی امریکی حملوں کو نا قابل قبول قرار دیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button