عمران خان اپنے ارکان اسمبلی کی منتیں کر رہےہیں ، مریم نواز

عمران خان اپنے ارکان اسمبلی کی منتیں کر رہےہیں ، مریم نواز  نے کہا ہے کہ سیاسی لوگوں پر  تین سال دروازے بند رکھنے والے کو اب اپنے ارکان کی منتیں کرنا پڑ رہی ہیں ۔

 مریم نواز  نے عدالتی رائے آنے کے بعد ٹویٹس کئے اور حکومت کو ریڈارمیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ   کھمبے نوچتی کھسیانی بلی ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہے ۔ کوئی آرٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی۔ 

ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟کتنا قابل ترس ہے وہ شخص جو کرسیِ اقتدار پر بیٹھ کر بھی بےاختیار اور بےبس ہے۔ جب صفحہ پلٹ جائے تو رسوائی مقدر بن جاتی ہے۔ الیکشن کی پرچی پر بار کوڈ لگوائیں یا خود بکسے میں بیٹھ جائیں۔ آپ ہار جائیں گے ۔  حکومت کے خلاف ووٹ دینے کی تیاری کرنے والے آپ سے زیادہ عوام کے غصے سے خوف زدہ ہیں۔