پی ایس ایل پر کورونا کا حملہ ، ایک کھلاڑی متاثر، باقی کلیئر

پی ایس ایل پر کورونا کا حملہ ، ایک کھلاڑی متاثر، باقی کلیئر  قرار پرائے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلین سپنر فواد احمد  کا ٹیسٹ پازیٹو آیا جس کے بعد  اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کا میچ ایک روز کے لئے ملتوی کرنا پڑا۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلین کرکٹر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ  پازیٹو آنے کے بعد کوئٹہ اور اسلام آباد کے کھلاڑیوں کے  ہنگامی کورونا ٹیسٹ لئے گئے ۔

کھلاڑی کا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بھی ملتوی کرنا پڑ گیا۔ فواد احمد کو فوری طور پر آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ۔ کھلاڑی نے ٹویٹ میں پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ان کے لیے دعائیں کرتے رہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیگر کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ  رزلٹ آدھے گھنٹے بعد ہی موصول ہوگئے ۔  اس دوران پیر کو ہونے والا میچ پہلے ایک گھنٹے کے لئے ملتوی کیا گیا تاہم بعض کھلاڑیوں کی درخواست پر میچ اگلے روز کےلئے ملتوی کردیا گیا۔ پی ایس ایل کی باقی چار ٹیموں کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ بھی  دوبارہ لئے جائیں گے ۔