جاپان کےجنوب مشرقی ساحلی علاقےمیں7.3شدت کازلزلہ،سونامی کاالرٹ

وقت اشاعت :17مارچ2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ جاپان کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے میں 7.3 شدت  کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق جاپان  میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس بڑھا دیا۔ جنوب مشرقی ساحل میں زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فوری بعد سونامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ساحلی علاقوں پر سائرن بجا دیئے گئے اور عوام کے جلد از جلد انخلا کو یقینی بنانے کے احکامات بھی سامنے آگئے تاہم جاپانی میڈیا کے مطابق سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔

جاپانی میڈیا کے مطابق ٹوکیو کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے ۔ فوٹو کریڈٹ:اے ایف پی

زلزلے کے بعد دارالحکومت ٹوکیو میں بجلی  کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا۔ 7لاکھ  گھروں کی بجلی بند ہو گئی ۔ زلزلے سے تباہی اور نقصان کا فوری علم تو نہ ہوا مگر ادارے  تحقیقات کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ زلزلہ اسی علاقے میں آیا ہے جہاں 2011 میں زلزلے کے بعد سونامی نے تباہی مچائی تھی اور فوکوشیما بجلی گھر بھی متاثر ہوا تھا  ۔