کیاپاکستان میں کوروناکی دوسری لہرآنے والی ہے؟

ساجدہ ملک ، دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ کیاپاکستان میں کوروناکی دوسری لہرآنے والی ہے؟ بھارت سمیت دیگر ممالک کی صورتحال دیکھتےہوئے طبی ماہرین نے خطرے سے آگاہ کردیا۔

پاکستان میں کورونا کے حملے کم پڑ چکےہیں ۔ منگل کے روز ملک بھر میں کل 330کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پانچ ہلاکتیں ہوئیں۔ بلوچستان کورونا سے سب سے زیادہ محفوظ صوبہ رہا۔ جہاں صرف دس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح ملک میں ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی بتدریج کم ہو رہی ہے ۔کیسز کی اوسط کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے اکتوبر کے وسط تک پاکستان کورونا کو مکمل شکست دے سکتا ہے ۔ لیکن طبی ماہرین کے نزدیک خطرہ ابھی ٹلا نہیں ۔

دی سپر لیڈ سے گفتگو میں طبی ماہر ڈاکٹر قیصر ندیم چیمہ نے بتایا کہ پاکستان میں فی الوقت کیسز کی تعداد تیزی سے نیچے آرہی ہے ۔ صورتحال تو کنٹرول میں ہے مگر کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ بدستور موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں ۔ ماسک پہننے کا رجحان کم ہوتا جارہا ہے ۔ ایسے میں موسم سرما خطرناک ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بالخصوص نومبرمیں خشک سردی کے دوران وائرس کی دوسری لہر آسکتی ہے ۔ اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے ۔

کورونا کیسز کی عالمی صورتحال ۔ بشکریہ ورلڈ میٹرز

کورونا وائرس پر نظر رکھنے والی قومی رابطہ کمیٹی نے بھی ایسے ہی خطرات سے آگاہ کیا ہے ۔ اسد عمرکا کہنا ہے کہ عوام کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانا ہونگے ۔کورونا کے خدشات کے باعث ہی پرائمری تک کی کلاسز کی اجازت نہیں دی گئی ۔ حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:ہم نے کورونا پر مکمل قابو پالیا، عمران خان کا دعویٰ

پاکستان میں کیسز کی تعداد 3لاکھ کے قریب ہے ۔ جبکہ اب تک 6350افراد  زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔

بھارت کی بگڑتی صورتحال

بھارت میں کورونا نے تباہی مچا رکھی ہے ۔ مسلسل دوسرے روز بھی نوے ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہونے پر کئی شہروں میں بدستور لاک ڈاؤن ہے ۔

بھارتی محکمہ صحت کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں صورتحال سے نمٹنے کے لئےلاک ڈاؤن پر مشاورت کی جارہی ہے ۔ کورونا ورلڈ میٹر کے مطابق بھارت میں گزشتہ روز 90ہزار 852نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ مزید 1ایک ہزارمریض انتقال کر گئے ۔

بھارت میں کیسز کی مجموعی تعداد 43لاکھ67ہزار 436ہو گئی ہے۔کیسز کی تعداد کے لحاظ سے امریکا 65لاکھ کیسز کےساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔

One thought on “کیاپاکستان میں کوروناکی دوسری لہرآنے والی ہے؟

Comments are closed.