ڈبلیوایچ اونےکوروناپرپاکستانی اقدامات کی تعریف کردی

ڈبلیوایچ اونےکوروناپرپاکستانی اقدامات کی تعریف کردی ۔ عالمی ادارے نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کےتجربات سے فائدہ اٹھایا جائے ۔

کوروناکی وبا پر قابو پانے کے لئے عالمی ادارہ صحت نے پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے۔۔ دیگر ممالک کو بھی تقلید کرنے کا کہا۔ ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کو بہترانداز میں شکست دی ہے ۔ دیگر ممالک کو ان تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سے پہلے بھی پولیو وائرس سے نمٹ رہا ہے ۔

حکومت کے پاس ایسی وباؤں سے نمٹنے کا وسیع تجربہ ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر دیگر ممالک کا بھی ذکر کیا۔ کمبوڈیا ، نیوزی لینڈ، جاپان ، جنوبی کوریا، سپین اور ویتنام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کے تجربات بھی حوصلہ افزا ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:کیا پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر آنے والی ہے ؟

ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ یہ وہ ممالک ہیں جو ماضی میں سارس وائرس ،پولیو ، ایبولا وائرس جیسے امراض سے نمٹ چکے ہیں ۔ اس لئے ان ممالک کے تجربات سے بھی باقی ممالک کو فائدہ اٹھانا ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں یومیہ کیسز کی تعداد پانچ سو سے بھی کم تر کی سطح پر آچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی اوسط یومیہ 4 ہے ۔