طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغان عوام کی بقا کی جنگ نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

وقت اشاعت :17اگست2021

دی سپر لیڈ نیوز، کابل ۔ طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغان عوام کی بقا کی جنگ نے  دنیا کو ہلا کر رکھ دیا،کابل ائیرپورٹ پر عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق طالبان کے آتے ہی شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنےلگے ۔ کابل ایئرپورٹ پر ملک سے باہر نکلنے کے لئے ہزاروں افراد آگئے ۔ کوئی جہاز کی چھت پر جا بیٹھا تو کوئی انجن سے لٹک گیا۔ حیرت انگیز مناظر پوری دنیا میں وائرل ہوگئے ۔ اس سےپہلے اس طرح  جہاز پر لٹکنے کے مناظر صرف فلموں میں ہی دیکھے جاتے تھے مگر دنیا نے افغانوں  کی حرکات کو آنکھوں سے دیکھا ۔ پوری دنیا کے میڈیا نے کابل ایئرپورٹ پر رش کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا۔  امریکی سی ون تھرٹی جہاز میں سوار ہونے کےلئے عوام کی جدوجہد دیکھ کر سب حیران رہ گئے ۔ شہریوں نے یہ تک نہیں سوچا کہ اس طرح جہاز سے لٹکنے  پر ان کی زندگی کی کوئی گارنٹی نہیں ۔

سی ون تھرٹی طیارہ جیسے ہی ٹیک آف کیا بعض نوجوان انجن کے ساتھ شیلٹر میں چھپ گئے بعض نے ٹائروں کو تھام لیا۔ جیسے ہی جہاز بلندی پر گیا تین نوجوان آسمان سے گر کر ہلاک ہو گئے ۔ اس سے پہلے رن وے پر رفتار پکڑتے جہاز  سے بے خوف شہری دیوانوں کی طرح ساتھ بھاگتے رہے ۔