عمران خان کو مبینہ بیٹی ٹیریان کے حوالے سے قانونی سوالات کا سامنا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس بھجوا دیا

وقت اشاعت :9دسمبر2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ عمران خان کو مبینہ بیٹی ٹیریان کے حوالے سے قانونی سوالات کا سامنا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس بھجوا دیا

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ان کی  مبینہ بیٹی ٹیریان  کےحوالے سے جواب طلبی کا کہا ہے ۔ عدالت نے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کا نام نہ ظاہر کرنے پر عمران خان سے جواب طلب کرلیا۔

اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری ساجد نے رٹ  دائر کر کےموقف اپنایا کہ عمران خان نے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان کو اپنے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔ وہ جھوٹ سے کام لے ہیں اس لئے ان کے بیان حلفی کی پاداش میں انہیں نا اہل قرار دیا جائے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیا اوردو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاق کو بھی نوٹس جاری کیا ہے ۔ تمام فریقین سے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونےپر رائے لیتے ہوئے کیس کا فیصلہ کیا جائے گا۔