لندن کی بسوں اور ٹرینوں میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں اضافہ

وقت اشاعت :9دسمبر2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، لندن ۔ لندن کی بسوں اور ٹرینوں میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا جس پر پولیس متحرک ہو گئی ہے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ٹرانسپورٹ فار لندن( ٹی ایف ایل) نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کی بسوں اور ٹرینوں میں جنسی ہراسانی کے واقعات بڑھ رہے ہیں ۔ کئی گروہ اس حوالے سے متحرک ہو سکتے ہیں ۔ خواتین خود کو سفر کےد وران غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران ٹرینوں،بسوں میں جنسی ہراسانی کے 1813 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جو معمول سے 200 فیصد زیادہ ہیں ۔ ٹی ایف ایل کے مطابق آگاہی مہم کے باوجود اس سال 1067 کے مقابلے میں 1813 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہیں۔ برطانوی ادارے کے مطابق  جنسی ہراسانی کے زیادہ تر واقعات رش کے اوقات میں رونما ہو رہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ خواتین کس قدر غیر  محفوط ہیں ۔  آگاہی مہم کے باوجود 50 فیصد سے بھی کم خواتین جنسی ہراسانی کے واقعات رپورٹ کرتی ہیں