حکومت جانتی ہے اسے عوام سے ووٹ ملنا مشکل ہے اس لئے مشین سے دھاندلی کا پروگرام ہے ، شہباز شریف

وقت اشاعت :18نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ حکومت جانتی ہے اسے عوام سے ووٹ ملنا مشکل ہے اس لئے مشین سے دھاندلی کا پروگرام ہے ، شہباز شریف نے  حکومت  کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔  

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے میڈیا سے گفتگو میں  کہا کہ  حکومت جانتی ہے عوام سے ووٹ ملنا مشکل ہے ۔اسی لئے مشین کے ذریعے کسی بھی طریقے سے سلیکٹڈ حکومت کو طول دینا ان کی اولین ترجیح ہے ۔ان کی سوچ بہت محدود ہے  ۔  پارلیمان کی روایات کی دھجیاں اڑا کر قانون بلڈوز کروانا غلط  ہے ۔حکومت کا مشاورت کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ گزشتہ اجلاس کو موخر کرنے کا مقصد ووٹ پورے کرنا اور اتحادی پارٹیوں کو منانے کے لیے وقت حاصل کرنا تھا ۔ اپوزیشن اراکین کو داد دیتے ہیں کہ وہ حکومتی دباؤ میں نہیں آئے۔