حکومتی پلان ایساہی ہے کہ ووٹ پیرس میں ڈلیں اور نتیجہ ملتان کا بدل جائے،بلاول

وقت اشاعت :18نومبر2021

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ حکومتی پلان ایساہی ہے کہ ووٹ پیرس میں ڈلیں اور نتیجہ ملتان کا بدل جائے،بلاول بھٹو نے بھی الیکٹرانک ووٹنگ بل مسترد کر دیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق میڈیا سے گفتگومیں بلاول نے کہا  کہ  الیکٹرانک ووٹنگ مشین سراسر دھاندلی کا ایک خفیہ پروگرام ہے ۔ پی ٹی آئی عوام میں ہار چکی ہے ۔ اس لئے ان کی کوشش صرف الیکٹرانک مشین لانا ہے ۔ اس سے دھاندلی ہو گی اور اگر عدالت میں بھی حکومت کامیاب ہو گئی تو ابھی سے اعلان کرتے ہیں اگلے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا  کہ غور طلب امر یہ ہے کہ جس ادارے نے الیکشن کرانےہیں اسی نے تحفظات ظاہر کئے ہیں مگر سلیکٹڈ پی ٹی آئی حکومت  اداروں کی پرواہ نہیں کرتی ۔

 الیکشن کمیشن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جب تک ان کے اعتراضات رہیں گے ہمارے بھی اعتراضات رہیں گے ۔ معاملہ عدالت  جائے گا۔ حکومت کا ہر صورت راستہ روکیں گے ۔سلیکٹڈ کی کوشش ہے کہ الیکشن کمیشن کے اختیارات چھین کر نادرا کو دے دیے جائیں۔ حکومت ایوان کو استعمال کر کے سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے تحت لے جانا چاہتی ہے ۔۔