سیاسی میچ میں حکومت کا تیز ترین سٹرائیک ریٹ،طوفانی رفتار سے 31بل منظور

وقت اشاعت :18نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ سیاسی  میچ میں  حکومت کا تیز ترین سٹرائیک ریٹ،طوفانی رفتار سے 31بل منظور کر لئے گئے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کےاستعمال کا ترمیمی بل کثرت رائے سے پاس ہو گیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے اہم کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ سمندر پارپاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق دینے کابل منظور کرلیا گیا۔ اس طرح اوور سیز پاکستانی اب انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کریں گے ۔ بل کی حمایت میں حکومت کو 221ووٹ ملے،مخالفت میں 203ووٹ آئے۔  

 کلبھوشن یادیو کو اپیل کاحق دینے سے متعلق بل بھی منظورکرلیاگیا۔ ایوان میں  سٹیٹ بینک آف کی خودمختاری سے متعلق ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن ترمیمی بل 2021  کوگرین سگنل ملا۔خواتین اور بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام سے متعلق فوجداری قانون ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے پاس ہو گیا۔  وزیراعظم اور حکومتی ارکان کا ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہارکیا ۔ اس سے قبل وزرا نے میڈیا سے گفتگو میں نمبرگیم پوری ہونے پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔