بھارت کے “ہٹلر” سے اب چینی کیوں منگوا رہے ہو بھائی ؟

وقت اشاعت:1اپریل2021

ندیم  چشتی ، سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ بھارت کے “ہٹلر” سے اب چینی  کیوں منگوا رہے ہو بھائی ؟  پی ٹی آئی حکومت بھارت سے چینی درآمد کرنے کے اعلان کے بعد تنقید کے بھنورمیں پھنس گئی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق بدھ کے روز نئے پاکستانی وزیر خزانہ نے بھارت سے چینی منگوانے کا اعلان کیا۔ حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کابھارت سے چینی   درآمد کرنے  کافیصلہ فوری ہے ۔ 5لاکھ ٹن چینی درآمد جائےگی۔جون کے آخر تک  کپاس کی درآمد کوبھی کھولا جائے گا۔خراب معاشی صورتحال کا دفاع کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ  آج پاکستانی کرنسی اپنے زورپرکھڑی  ہے۔ڈالر نیچے گر رہا ہے جبکہ روپیہ مضبوط ہو رہا ہے ۔ ہماری حکومت نے تاریخی خسارے کوسرپلس کر دیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک  کی خودمختاری گروی رکھنے کاتاثردرست نہیں۔معیشت کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرناپڑے۔

آپ تو ہمیں لیکچر دیتے تھے کہ مودی ہٹلر ہے ؟احسن اقبال

حکومت کے بھارت کی جانب رجحان پر ن لیگ نے شدید تنقیدکا نشانہ بنایا۔ احسن اقبال نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم عمران خان تو مودی کو ہٹلر قرار دیتے تھے ۔ اب اسی ہٹلر سے چینی منگوا رہے ہیں ؟اپنی بات جاری رکھتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اب ہواؤں کا رخ ہی بدل گیا ہے ۔  

حکومت نے کشمیر کی جدوجہد آزادی کا ایک ارب ڈالر کے عوض سودا کر لیا۔  کشمیر کو پس پشت ڈال دیا گیا۔ عمران خان بتائیں ۔۔ اب کیا بھارت نے 5 اگست کا اقدام واپس لے لیا ؟ جنوبی ایشیا کا ہر ملک پاکستان سے آگے نکل گیا ہے جبکہ یہاں ہر طرف بربادی ہے ۔