کیا جہانگیر ترین بری طرح گھیرے جا چکے ہیں ؟

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ کیا جہانگیر ترین بری طرح گھیرے جا چکے ہیں ؟وزیراعظم کی دوست اور سابق وزیر کے خلاف ایف آئی اے نے جال بچھا دیا۔  تین ارب کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنا دیا۔

سپر لیڈ نیوز کے  مطابق  جہانگیر ترین کے خلاف 3ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ کا پرچہ کٹ گیا ہے ۔ چینی  سکینڈل میں احتساب کا شکنجہ سخت ہوتا نظر آرہا ہے  ۔ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور فیملی  ممبرز کیخلاف مزید 2مقدمات قائم کئے ہیں ۔ ایف آئی اے کے مطابق جہانگیر ترین نے پلپ کمپنی میں  اربوں روپے کے غیرقانونی شیئر منتقل کیے۔مقدمے میں سابق سیکرٹری زراعت رانا نسیم  کا نام بھی آرہا ہے  جو جہانگیر ترین کے قریبی سمجھے جاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ ایف آئی اےنے ماضی میں جہانگیر ترین اور علی ترین کو چھ بار طلب کیا لیکن دونوں ایک بار بھی نہ آئے  جس کے بعد حتمی طور پر مقدمات درج کرا دیئے گئے ۔

دوسری جانب جہانگیر ترین نے ایف آئی اے کے الزام کوبےبنیادقراردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  تمام فنڈز قانونی طور پر بیرون ملک بھیجے گئے۔  رقوم کی منتقلی کی دستاویز موجود ہیں۔ ہر قسم کا تمام ٹیکس ریکارڈ بھی ظاہر کر دیا لیکن پھر بھی کارروائی سمجھ سے باہر ہے ۔