پاکستان میں جب سے خواتین نے کمانا شروع کیا ہے طلاقیں بڑھ رہی ہیں ، سابق کرکٹر سعید انور

وقت اشاعت:15مئی2024

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ پاکستان میں جب سے خواتین نے کمانا شروع کیا ہے طلاقیں بڑھ رہی ہیں ، سابق کرکٹر سعید انور کا بیان وائرل ہو گیا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سابق کرکٹر اور مبلغ سعید انور کا ایک بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں طلاقوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین خود کما رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں کے جانب سے کمائی کرنے کی وجہ سے طلاقوں کی شرح میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔  سابق کرکٹر کی سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو میں وہ   خواتین کی خودمختاری پر بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ انہوں نے دنیا بھر کی خواتین کی خود مختاری پر تنقید کرنے کے بعد پاکستان کی ملازمت پیشہ یا کاروبار کرنے والی خواتین بھی پر دبے الفاظ پر تنقید کی اور انہیں طلاق کی ایک وجہ قرار دیا۔

سعید انور کے بیان کے بعد ان پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کئی ان کی حمایت  میں بھی بیان دے رہے ہیں ۔ دوران گفتگو سعید انور نے اپنے دورہ آسٹریلیا کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ وہ ان کے معاشرے کو غورسے دیکھ کر آئے ہیں ۔ وہاں کے ایک  میئر بھی اپنے شہر اور ملک کے حالات سے پریشان تھے ۔  سعید انور نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں نوجوان رُل رہے ہیں ۔ گھر والوں میں لڑائیاں ہو رہی ہیں ۔ میاں بیوی بھی لڑ رہے ہیں ۔

follow SuperLead News on TikTok