اعتراض دپیکا کے مختصر کپڑوں پر ہے یا زعفرانی رنگ پر ؟شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار

وقت اشاعت :15دسمبر2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔ اعتراض دپیکا کے مختصر کپڑوں پر ہے یا زعفرانی رنگ پر ؟شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گئی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق شاہ رخ خان اور دپیکا پدوکون کی جنوری میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان تنازعات کا شکار ہو گئی ہے ۔ اس فلم میں بھارت کی بعض ہندو تنظیمون نےاحتجاج ریکارڈ کرایا ہے اوردھمکی دی ہے کہ فلم کی ریلیز میں رکاوٹیں ڈالی جائیں گی ۔  بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ایک گانے بے شرم رنگ پر بنیادی اعتراض اٹھایا گیا ہے ۔

فلم میں دپیکا نے نیم عریاں لباس تن کرتے ہوئے بولڈ رقص کیا ہے جبکہ گانے کے بیشتر سین میں انہوں نے زعفرانی رنگ کا لباس زیب تن  کیا ہے ۔ ہندو تنظیموں کے مطابق ان کے عقیدے کی رو سے یہ  رنگ مقدس ہے جبکہ دپیکا نے اس رنگ کا غلط استعمال کیا ہے ۔ نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ’ پربھارت اس وقت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر راج کر رہا ہے ۔ صرف چند گھنٹوں میں یوٹیوب پر اس گانے کو کروڑوں مرتبہ دیکھا گیا ہے ۔  

بھارتی جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نے گانے اور دپیکا کے کپڑوں کے رنگ کی مخالفت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے مناظر میں تبدیلی نہ کی گئی تو مدھیہ پردیش میں پابندی لگا دیں گے