پنجاب کی سیاست میں پھر ہلچل ، گورنر نے وزیراعلیٰ پرویزا لہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ، رات گئے زمان پارک میں اہم مشاورت

وقت اشاعت :23نومبر2022

علی نقوی ، دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ پنجاب کی سیاست میں پھر ہلچل ، گورنر نے وزیراعلیٰ پرویزا لہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ، رات گئے زمان پارک میں اہم مشاورت، عمران خان نے نوٹیفکیشن کو عدالت میں چیلنج کرنے کرنے کا اعلان کر دیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پنجاب کی سیاست ایک  مرتبہ پھر ہیجان انگیز ہو گئی ۔ رات گئے گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ گورنر کے احکامات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ا س بات کا یقین ہے کے وزیراعلیٰ پنجاب اکثریت کھو چکے ہیں ۔ انہیں ایوان میں ارکان کا اعتماد حاصل نہیں اسی لئے انہوں نے اعتماد کا ووٹ ہی نہیں لیا ۔ اس طرح نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ ڈی نوٹیفائی ہو چکے ہیں ۔پنجاب کابینہ بھی ختم ہو گئی ہے ۔گورنر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ نئے قائد ایوان کے چناؤ تک موجودہ وزیراعلیٰ ہی عہدے پر کام کریں گے ۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا، پرویز الٰہی نے مقررہ دن اور وقت پراعتماد کا ووٹ لینے سےگریزکیا جس کے باعث گورنر کو انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔ ادھررات گئے زمان پارک میں اہم مشاورت ہوئی ہے۔ عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین کا اجلاس بلایا اور تمام قانونی آپشنز پر بات کی ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے معاملے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔