کالعدم لشکر طیبہ ، جیش محمد کی مبینہ حمایت کا الزام،پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے پھر نہ نکل سکا

وقت اشاعت :26جون2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ کالعدم لشکر طیبہ ، جیش محمد کی مبینہ حمایت کا الزام،پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے پھر نہ نکل سکا

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پاکستان فیٹف گرے لسٹ  کی تلوار تلے مزید رہے گا۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 27میں سے 26شرائط پر بھرپور عمل کیا مگر فیٹف بورڈ مطمئن نہ ہو سکا۔ ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان کو آخری شرط سے منسلک 6 نکات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں صدر ڈاکٹر مارکس پلیئرنے کہا کہ ہم تمام ممالک کو برابر سمجھتے ہیں۔ پاکستان کو تمام 27 اہداف حاصل کیے بغیر گرے لسٹ سے نہیں نکالا جا سکتا۔حکومت پاکستان نے موثر کام کیا ہے مگر تحفظات برقرار ہے ابھی بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرارداد 1267اور1373 کے تحت نامزد دہشت گردوں پرمالی پابندیوں پرمؤثرعملدرآمد کرنے کا پابند ہے ۔دیکھا گیا ہے کہ ایسا نہیں ہو رہا۔

پاکستان کو کن الزامات پر گرے لسٹ کیا گیا؟

واضح رہے کہ پاکستان کو دہشت گرد گروپوں کی مالی معاونت یا مبینہ سپورٹ دینے پر گرے لسٹ کیا گیا تھا۔ پاکستان کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سرکاری سطح پرکالعدم لشکر طیبہ ، جیش محمد اور جماعت الدعوۃ کی مبینہ حمایت کی جارہی ہے ۔ اس کے بعد امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔ جس کے بعد فرانس اور جرمنی نے بھی اس فیصلے کی حمایت کی تھی ۔یوں کالعدم لشکر طیبہ ، جیش محمد کی مبینہ حمایت کا الزام،پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے پھر نہ نکل سکا