انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوزچندگھنٹوں بعد ہی پھٹ چکی تھی

سپر لیڈنیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز   چندگھنٹوں بعد ہی پھٹ گئی تھی ،52ہلاکتوں کی تصدیق   کر دی گئی ۔پانچ روز قبل یہ آبدوز بحری مشقوں کےدوران گہرے سمندر میں غائب ہو گئی تھی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق انڈونیشیا کی چند روز قبل لاپتہ ہونے والی  آبدوز کا ملبہ مل گیا ہے ۔ عملے کے تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ۔ فوجی  سربراہ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کو آبدوز کی تلاش کےدوران مزید چیزیں ملی ہیں جن میں ایک  لائف جیکٹ بھی شامل ہے ۔یہ اشیاء ممکنہ طور پرآبدوز میں موجود افراد کی  تھیں۔ انڈونیشیا کےفوجی سربراہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تمام شواہد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ کہاجاسکتاہےکہ آبدوز ڈوب گئی ہے اور میں موجود تمام افراد مارےجاچکے ہیں۔بحری فوج کے سربراہ کے مطابق فوجی مشقوں میں لاپتہ ہونیوالی آبدوز  تین ٹکڑوں میں تقسیم ہوچکی تھی۔ممکنہ طور پر یہ آبدوز کو چند گھنٹوں میں ہی حادثہ پیش آگیا تھا۔ پریس بریفنگ میں ڈوبنے والی آبدوز کی تصاویر بھی دکھائی گئیں۔انڈونیشیاکے صدر نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔