بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 2000رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

سپر لیڈ نیوز ،  لاہور۔ بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 2000رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ پاکستانی کپتان نے یہ کارنامہ 52ویں اننگز میں سرانجام دیا اور 56 اننگز میں 2000 رنز بنانے والے ویرات کوہلی سے ریکارڈ چھین لیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پاکستانی ماسٹر بلاسٹر کا بلا رنز اگلنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھا رہا۔ رنز مشین بابر اعظم کا ایک اور اعزاز کرکٹ کے مداحوں کو خوش کر گیا۔ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز بنا کر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ قومی کپتان نے 52ویں اننگز میں 2000 رنز مکمل کئے ۔ واضح رہے کہ کوہلی نے 56ویں اننگز میں 2000 رنز بنائے تھے۔بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 18 نصف سنچریز اور 1 سنچری بنارکھی ہے۔ اس سے پہلے بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا تیز ترین 1000 رنز کا ریکارڈ بھی توڑا تھا۔ جو بعد میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے اپنے نام کرلیا تھا۔